حافظ آباد گورنمنٹ کالج فار بوائز تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ | طلباکی فیسیں اور گرانٹ میں زائد کا گھپلا

2024-06-07 0

#hafizbad #colloge #fraud #punjab
حافظ آباد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز حافظ آباد میں 90لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ۔سینئر کلرک اور پرنسپل کی مبینہ ملی بھگت سے سینکڑوں طلبہ کی فیسیں اور مختلف گرانٹس کی رقوم ہڑپ کرلی گئیں۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے کالج ونگ کی تاریخ کا سب سے بڑافراڈ سامنے آنے پر سینئر کلرک کومعطل کردیا جبکہ پرنسپل کالج شہباز بھٹی سمیت اس فراڈ کے کرداروں کا تعین کرنے کے لئے اعلی افسران پرمشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج حافظ آباد کے پرنسپل شہباز بھٹی نے چند برس قبل اپنے اثر ورسوخ کی بناپرجونیئر ہونے کے باوجود سینئر ترین پرنسپل میاں محمد یونس کو ضلع بدر کرواکے خود پرنسپل کی سیٹ پر اپنے آرڈر کروالئے تھے۔ جس کے بعد کالج کا سینئر کلرک محمد عمران صدیق انکا کارخاص اور معتمد خاص چلا آرہا تھا۔ اب چند روز قبل کالج کے فندز سے 90لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ سامنے آنے پر ضلع بھر کے تعلیمی حلقوں کے ساتھ ساتھ سینکڑوں طلبہ اور انکے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے کلرک محمد عمران صدیق کو ملازمت سے معطل کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن کالجز پنجاب کی سربراہی میں دورکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پرنسپل شہباز بھٹی سمیت جس کے پاس ڈی ڈی او زپاورز تھیں اس فراڈ کے تمام کرداروں کا تعین کرکے اپنی رپورٹ بھجوائے گی۔ جبکہ دوسری جانب اس سلسلہ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے بھی انکوائری شروع کردی ہے۔ اس سلسلہ میں جب پرنسپل شہباز بھٹی سے رابطہ کرکے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو وہ لیت ولعل سے کام لیتے رہے۔ او رساتھ ہی فون بند کرگئے۔ جبکہ معطل ہونے والے سینئر کلرک محمد عمران صدیق کا کہنا تھا کہ جس کے پاس ڈی ڈی اوز پاورز ہیں وہ اس فراڈ اور گھپلے کاذمہ دار ہے۔

Videos similaires